ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ کمی، تفصیلات سامنے آگئیں

 
0
201

کراچی 27 نومبر 2020 (ٹی این ایس): آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 150 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی سے 94 ہزار 435 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 4 ڈالر کمی کے بعد 1809 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 450 روپے ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1970 روپے کمی سے 94 ہزار 693 روپے رہی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا، 100 انڈیکس 514 پوائنٹس کے اضافے سے 40377 کی سطح پر بند ہوا۔