ضلعی انتظامیہ کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلوں پر عمل درآمد کروانے کا فیصلہ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارلحکومت میں اِن ڈور کھانوں پر پابندی لگا دی گئی، حمزہ شفقات

 
0
176

ریسٹوینٹس اور ہوٹلز میں اِن ڈور کھانوں پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفیکشن جاری
اسلام آباد 01 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ان ڈور کھانوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام اقسام کے اِن ڈور کھانوں پر پابندی ہوگی، ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو اوپن ایریاز میں کھانوں اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی۔ کاروباری اوقات کار کے حوالے سے احکامات کا اطلاق ہوٹلز اور ریسٹورینٹس پر نہیں ہوگا۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔ مزید کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایپڈیمک ڈیزیز ایکٹ کے تحت احکامات جاری کیے گئے۔ احکامات کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا۔