وفاقی دارلحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستے سٹالز پر عوام کو ریلیف پہنچانے کا سلسلہ جاری سستے سٹالز پر مناسب دام اور کوالٹی اشیاء کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کے لیے اُمڈ آئی، حمزہ شفقات

 
0
6791

اسلام آباد 12 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): وفاقی دارلحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستے سٹالز پر عوام کو ریلیف پہنچانے کا سلسلہ جاری سستے سٹالز پر مناسب دام اور کوالٹی اشیاء کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کے لیے اُمڈ آئی ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ سستے سٹالز پر اتوار بازار سے بھی زیادہ عوامی رش موجود ہے۔ شہری سستے سٹالز پر موجود اشیاء کے مناسب دام سے مطمئن دکھائی دئیے۔ سستے سٹالز پر ہر ہفتے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں متواتر کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آلو, ٹماٹر 70 روپے فی کلو جبکہ پیاز 52 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت جاری۔ شہرِ اقتدار میں مجموعی طور پر 15 مختلف مقامات پر سستے سٹالز کی سہولت موجود ہے۔ ایف 10, ایف الیون, جی 10, جی الیون, ای الیون اور جی نائن میں سستے سٹالز کی سہولت موجود۔ جی ایٹ, جی سیون, جی سکس, ایف سیون, ایف سکس, ایف ایٹ اور آئی نائن میں سستے سٹالز قائم۔ کھنہ پُل اور باراکہو میں بھی عوام کی سہولت کے لیے سستا سٹالز قائم کیے گئے ہیں۔