ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہر کے تمام اہم مقامات کا سکیورٹی آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

 
0
1181

 لاہورجولائی23(ٹی این ایس) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ شہر کے تمام اہم مقامات کا سکیورٹی آڈٹ کیا جائے اور حفاظتی انتظامات میں کمی بیشی کو پوار کیاجائے ۔شہر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات اہلکاروں کو تھریٹ اور سکیورٹی بارے بریف کیا جائے ۔ شہر میں مارکیٹوں، جیولری شاپش اور گرجا گھروں کے گرد موئثر گشت کو یقینی بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اقبال ٹاؤن ڈویژن کی ماہِ جون کے دوران جرائم کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن رانا عمر فاروق ، سرکل افسران ، ایس ایچ اوز اور محرران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن سرکل رانا اشفاق، ڈی ایس پی سمن سرکل آباد عمران نواب ، ڈی ایس پی گلشن راوی سرکل غلام عباس اور ڈی ایس پی نواں کوٹ سرکل کامرا ن زمان کو سپرویژن بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ جرائم کی شرح بڑھنے پر ایس ایچ او اقبال ٹاؤن محمد سرور کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت ، جرائم کی شرح بڑھنے پر ایس ایچ او گلشن اقبال محمد نفیس کی سرزنش اور آخری موقع ، ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او مسلم ٹاؤن محمد علی کی سخت سرزنش اور آخری موقع ، ایس ایچ او سمن آباد سجاد احمد کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت ،جرائم کی شرح بڑھنے اور ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او ملت پارک اسد محمودکی سرزنش، شوکاز نوٹس اور آخری موقع ،جرائم کی شرح بڑھنے پر ایس ایچ او نواں کوٹ عاطف ریاض کی سرزنش ، ایس ایچ او ساند ہ تیمور ملک کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت اور ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او شیر اکوٹ عاصم جہانگیرکو آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ جو ایس ایچ او اپنے تھانہ میں جرائم کے خلاف کارروائی کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا وہی تھا نے میں رہ سکے گا ۔ہر ایس ایچ او اپنے علاقہ میں امن وامان کی صورت حال اور جرائم کے خلاف کارروائی کا ذمہ دار ہوگا ۔ ڈی ایس پی حضرات ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کر کرائم فائٹنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ایس پی اقبال ٹاؤن کام نہ کرنے والے ایس ایچ اوزکی فوری رپورٹ میرے دفتر ارسال کریں