مسلم لیگ ن کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ

 
0
225

اسلام آباد 31 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا، مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں مریم نواز نے ضمنی الیکشن پر بات کی، پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن کے فیصلے پر قائم رہی تو ن لیگ بھی غور کرے گی۔

مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور 31 جنوری کے بعد اس معاملے کو زیر غور لائے گی۔

ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان سے ضمنی الیکشن پر بات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو 31 جنوری تک ڈیڈ لائن دی ہے تو الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہرپارٹی ضمنی الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا خود فیصلہ کرے، ضمنی الیکشن کا معاملہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں بلاول بھٹو کو قائل کیا جائے گا کہ ابھی سینیٹ الیکشن میں نہ جائیں۔