وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)نے سال 2020 کے دوران طے شدہ حدف سے زیادہ ریونیو(محصولات )جنریٹ کئے

 
0
186

اسلام آباد 03 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)نے سال 2020 کے دوران طے شدہ حدف سے زیادہ ریونیو(محصولات )جنریٹ کئے۔سال 2020کے اختتام پرادارہ ہذا کے اکائونٹ میں 30 ارب سے زائد محصولات موجود تھے۔گزشتہ سال نئے منصوبوں کے آغاز کے ساتھ ماضی میں نظرانداز منصوبوں پربھی کا کام کا آغاز کیاگیا۔جبکہ سی ڈی اے نے میٹروپولیٹن کارپوریشن(ایم سی آئی) کے بھی تمام اخراجات پورے کئے۔تفصیلات کے مطابق سال 2020 وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے )کیلئے معاشی لحاظ سے انتہائی کامیاب رہا ہے۔گزشتہ سال می ادارہ ہذا نے اپنی بہتر معاشی پالیسیوں اور مناسب حکمت عملی سے نہ صرف اپنے معاشی مسائل پر قابو پایا بلکہ تاریخی محصولات بھی حاصل کئے ہیں۔ مزکورہ محصولات کی آمدن میں ادارہ ہذا میں جمع ہونے والے مختلف ٹیکسسز، بقایاجات،نئے پلاٹوں کی نیلامی سے وصول کنندہ ریونیو، مختلف این اوسیزسمیت مختلف فیسسز سے حاصل ہونے والی آمدن شامل ہے۔ مزکورہ محصولات اور ادارے کے معاشی معاملات کے بہتر ہونے کے باعث ادارہ ہذا نے ماضی میں بند پڑےمنصوبوں،سمیت نئے منصوبوں پرکام کا آغاز کیا۔جبکہ سیکٹر ڈویلپمنٹ،بیوٹیفکیشن، انفرااسٹکچر،اپ گریڈیشن سمیت دیگر منصوبوں پر بھی کام شروع کیا گیا ہے۔مزکورہ محصولات سے ہی ادارہ ہذا نے نئے منصوبوں میں انڈر پاسسز،آئی جے پی روڈ،ایکسپریس وے،انٹر چینجز،اورپارکوں کی اپ گریڈیشن کی رہی ہے۔گزستہ سال کاادارہ ہذا کا ریونیو کاحدف 24 ارب تھا تاہم ادارے کی موثر اوربہترین معاشی پالیسیوں کے باعث ادارہ کےریونیو کی مد میں 30 ارب سے زائد رقم موجود ہے،جبکہ اگلے سال کیلئے ادارہ ہذا نے 50 ارب کا ہدف طے کیا ہے۔مستقبل میں ادارہ ایسے منصوبوں پرغور کررہا ہے جس سے ادارے کے ریونیو میں مستقل اضافہ ہوسکے۔