وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہرکی خوبصورتی میں اضافے کیلئے رواں ماہ (جنوری)میں بڑے پیمانے پرگلاب سمیت مختلف اقسام کے پھولدار پودے لگائے جائیں اورشہر اقتدار کو گل و گلزار بنایا جائے گا

 
0
303

‎اسلام آباد 07 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہرکی خوبصورتی میں اضافے کیلئے رواں ماہ (جنوری)میں بڑے پیمانے پرگلاب سمیت مختلف اقسام کے پھولدار پودے لگائے جائیں اورشہر اقتدار کو گل و گلزار بنایا جائے گا۔ ادارہ ہذاکی جانب سے اپنی ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنے کیلئے ڈی چوک سمیت اہم شاہراہوں پر نمائشی اسٹال اورفلوٹس رکھے جائیں گے۔جبکہ راول ڈیم کے اطراف سائیکلنگ، واک ، گارنش اور جاگنگ ٹریک بنائےجائے گے،تاہم مذکورہ ڈیم کے قدرتی حسن کوبحال رکھنے کیلئے مذکورہ مقام پرکوئی ریسٹورانٹ یا اسٹال نہیں لگایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )شہریوں کو سہولیات اور معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی اورشہرکی خوبصورتی میں اضافے کیلئے دن رات تیزی سے کام کررہی ہے۔اس ضمن میں موسم بہار کی آمد سے قبل شہر اقتدار کے پارکوں ،گرین بیلٹس، پلے گرائونڈز، اہم مرکزی شاہراہوں،سڑکوں کے اطراف،پبلک مقامات،گلی،محلوں اور اہم مقامات پرمختلف اقسام کے ہزاروں کی تعداد میں گلاب کے پودے لگائے جائیں گے۔ادارہ ہذا جنوری اورفروری میں شہر یوں کو ثقافت اور اپنی روایات سے روشناس کروانے کیلئے بڑے پیمانے پر نمائش کا انعقاد کرے گی،(ہیریٹیج آف پاکستان ) کی تھیم پر ترتیب کردہ مذکورہ نمائش ڈی چوک اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی،جس میں شہر یوں کومدعوکیا جائے گا۔ادارہ ہذا کی جانب سے شہریوں کی تفریح کیلئے سیکٹر ایف ٹین اور ایف الیون میں 2نئے پارکس بھی بنائے جارہے ہیں،مذکورہ پارکوں میں سائیکلنگ ، واکنگ اور جاگنگ ٹریکس بھی بنائے جائیں گے۔جبکہ ادارہ ہذا کی جانب سے رواں سال راول ڈیم کے قدرتی حسن کوبحال رکھتے ہوئے اس کے طراف میں شہریوں کیلئے وسیع پیمانے واکنگ،سائیکلنگ اور جاگنگ ٹریک بنائےجائیں گے۔
راول ‎ڈیم کے قدرتی حفاظت اور اسے برقرار رکھنے کیلئے مذکورہ مقام پر کسی قسم کا کوئی ریسٹورانٹ یا اسٹال نہیں لگایا جائے گا۔رواں سال ادارہ سیکٹر جی سیون جی ایٹ،اور ایف سکس میں جاگنگ اورسائیکلنگ ٹریک بنائے جائیں گے۔جبکہ وفاقی ترقیاتی ادارہ کی جانب سے رہائشیوں کی سہولت کیلئے پارکوں میں لائٹس بھی لگائی جارہی ہیں ۔