کوئٹہ دھرنا اور مظاہرین کے مطالبات میں بیرونی مداخلت کا انکشاف

 
0
13098

کوئٹہ 08 جنوری 2021 (ٹی این ایس): کوئٹہ دھرنا اور مظاہرین کے مطالبات میں بیرونی مداخلت کا انکشاف سامنے آیا ، حکومت سے کئے جانیوالے مطالبات شہدا کے لواحقین کی خواہش نہیں۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ نے انکشاف کیا ہے کہ کوئٹہ دھرنے میں بیرونی مداخلت ہورہی ہے ، حکومت سے کئے جانیوالے مطالبات شہدا کے لواحقین کی خواہش نہیں، لواحقین اور دھرنا مظاہرین کے مطالبات الگ الگ ہیں۔

عبدالخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ مچھ واقعےکو الگ رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، دھرنا انتظامیہ کے کچھ مطالبات آئین سے ٹکراؤ کیلئےہیں ، لواحقین کے مطالبات درست اور دھرنا انتظامیہ کےمطالبات غلط ہیں . سانحے کے اگلے روز ہی لواحقین نے تدفین کا فیصلہ کرلیاتھا ، کچھ لوگوں نےیہ مشورہ دیا کہ ہمیں دھرنا دینا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر مچھ واقعے کے شہدا کے لواحقین کو استعمال کررہےہیں، دھرنے کے ذریعےمذہبی شدت پسندی کو فروغ دیا جارہا ہے۔