سابق صدر آصف زرداری کی طبعیت ناساز، اسپتال منتقل

 
0
176

اسلام آباد 10 جنوری 2021 (ٹی این ایس): سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کو سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر ڈاکٹرز کی ٹیم کو فوری طور پر بلاول ہاؤس طلب کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے آصف زرداری کے بلڈپریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت پر معائنہ کیا اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔

ڈاکٹرز کی ہدایت پر سابق صدر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری کو تیزبخار ہے اور ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا، ان کا کلفٹن کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت12جنوری کوہوگی، 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن میں آصف زرداری کےوارنٹ گرفتاری جاری ہوچکےہیں۔

جعلی اکاؤنٹس کیسزمیں بریت سےمتعلق کیس کی سماعت19جنوری کوہوگی جب کہ ضمنی ریفرنس خارج کرنےسےمتعلق کیس کی سماعت20جنوری کوہوگی۔