کرک میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید

 
0
114

کرک 12 جنوری 2021 (ٹی این ایس): کرک میںنامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق کرک کے علاقے لتمبر میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس سے اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے جب کہ شہید اہلکار کی لاش تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔