وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے

 
0
287

لاہور جون 26 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوگی۔ اراکین اسمبلی اپنے حلقوں کے مسائل کے حل اور علاقے کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں تجاویز پیش کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب اسمبلی کے سیشن میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ اپنے چیمبر میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔