وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اشتہارات اور مراسلوں پر اپنی تصاویر چھاپنے پر پابندی عائد کر دی

 
0
410

اسلام آباد اگست17(ٹی این ایس): وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اشتہارات اور مراسلوں پر اپنی تصاویر چھاپنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات نے اس ضمن میں وفاقی اداروں، ایڈ ایجنسیوں ،کارپوریٹ سیکٹراور ڈویژنوں سمیت دیگر متعلقہ محکموں اور کمپنیوں کو مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کسی بھی سرکاری اشتہار یا مہم میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تصویر شائع نہ کی جائے۔اس حوالے سے وفاقی سیکرٹریز کو بھی مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جشن آزادی کے اشتہارات پر بھی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی تصویر شائع کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ملک کے لیے کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ میری تصویر اشتہارات میں شائع کی جائے۔