سی ڈی اے کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کا حسن ماند پڑ گیا

 
0
800

اسلام آباد اگست 17(ٹی این ایس)وفاقی دارلحکومت اسلام آبادجس کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین دارلحکو مت میں ہوتا ہے اور اپنے منظم انتظام کی وجہ سے پوری دنیا میں مانا جاتا ہے لیکن موجودہ صو رت حال کے پیش نظر اسلام آباد کی صورت حال بہت خراب ہو چکی ہے ۔مون سون کے موسم میں سی ڈی اے کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث مختلف سیکٹر ز کے پارکس ،گراونڈز اور گرین ایریاعملی طور پر جنگلات کا منظر پیش کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق خودروپودے گھاس قدآورجھاڑیوں میں تبد یل ہونا شروع ہوگئے جس سے اسلام آباد کی خوبصورتی ماند پڑنا شروع ہو گئی ہے۔ پارکوں میں بنے فواروں اور تالابوں میں بارشوں کا پانی جمع ہونے سے ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے پھلینے کا موجب بن سکتے ہیں ۔اسلام آباد کے پارکوں میں صفائی نہ ہونے اور ویرانی کے باعث مختلف سیکٹرز کے مکین اپنے بچوں پارکوں میں کھیلنے کے لیے بھیجنے سے ڈرتے ہیں ۔سیکٹرجی سیون ون ،ٹو ،تھری اور فیصل ایونیو،زیروپوائنٹ ،کشمیر ہائی وے،شمس کالونی ،جی ایٹ سمیت دیگر سیکٹرز سے ملحقہ پارکوں ،گراونڈ اور گرین ایریامیں برسات کی وجہ سے گھاس بڑھ چکاہے،رات کو بجلی نہ ہونے ،سٹریٹ لائٹس خراب اور بند ہونے سے گلیوں اور سٹرکوں سے گزرتے وقت ڈرلگتا ہے مگر سی ڈی اے کی جانب سے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور جھاڑیاں کاٹنے کی زخمت گوارانہیں کی جارہی۔