اسلام آباد 17 اگست (ٹی این ایس )نا اہل سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لند ن کے لیے روانہ ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو آج دوپہر تین بجے ریٹرننگ آفیسرزکے سامنے پیش ہونا تھا لیکن بیگم کلثوم نواز جو کہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات کے لیے ن لیگ کی طرف سے امید وار نامزد ہوئیں تھیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے الیکشن کمیشن جانے کے بجائے لندن روانہ ہوگئیں۔ این اے 120سے ن لیگ کی امیدوار کلثوم نواز لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 سے لندن روانہ ہو گئی ہیں اور ان کی وطن واپسی کی تاریخ 23ستمبر ہے جبکہ این اے 120ضمنی انتخابات کی آخری تاریخ 17 ستمبرہے ۔ تفصیلات کے مطابق کلثوم نواز ضمنی الیکشن کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے الیکشن کمیشن نہیں جائیں گی اور نہ ہی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی۔
بیگم کلثوم نواز کے اس طرح اچانک ملک سے جانے پر تمام سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی کیوںکہ ان کے اس طرح چلے جانے سے ن لیگ کی طرف سے ضمنی انتخابات میں ان کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر الیکشن کون لڑے گا ؟۔
۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے امیدوارکا خود پیش ہونا ضروری نہیں بلکہ امیدوار اپنی پارٹی کے کسی اہل فرد کو اپنی سیٹ کے لیے اتھارٹی لیٹردے کر بھیج سکتا ہے۔ن لیگ کی طرف سے ضمنی انتخابات میں حافظ نعمان کا نام سر فہرست ہے۔