آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن سفیر کی ملاقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال

 
0
649

راولپنڈی اگست17 (ٹی این ایس)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے سفیر نواف خلیفہ صریرا نے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور اردن سفیر میں ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی ، ملاقات کے دوران علاقائی امن اور دونوں ملکوں میں فوجی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔