غیر ملکی فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی کی پی ٹی آئی کے دستاویزات اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے سے معذرت، اکبرایس بابر کا شدید احتجاج

 
0
157

اسلام آباد 13 جنوری 2021 (ٹی این ایس): ،پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق سکروٹنی کمیٹی کے پی ٹی آئی کے دستاویزات اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر اکبر ایس بابر کا شدید احتجاج ۔ زرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے سکروٹنی کمیٹی کو جواب دیا کہ امریکہ میں ہمارا ایجنٹ تھا ، اگر اس نے غیر قانونی فنڈنگ کی تو اس کے ہم ذمہ دار نہیں ۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بل واسطہ تسلیم کیا کہ غیر قانونی فنڈنگ ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر اور پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور پیش ہوئے ۔ اکبر ایس بابر کی جانب سے دیے گئے دستاویزات اور شواہد پر پی ٹی آیی کے وکیل سے سوالات کا آغاز ہوا ۔ پی ٹی آئی سے سکروٹنی کمیٹی نے سوال کیا کہ امریکہ کی دو کمپنیوں سے فنڈنگ کو تسلیم کرتے ہیں یا انکار ؟زرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ امریکہ میں ہمارا ایجنٹ تھا ، اگر اس نے غیر قانونی فنڈنگ کی تو اس کے ہم ذمہ دار نہیں ۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بل واسطہ تسلیم کیا کہ غیر قانونی فنڈنگ ہوئی ہے؟ ابھی تو سعودی عرب ، آسٹریلیا کی فنڈنگ کے سوالات پر بات نہیں ہوئی ۔ اکبر ایس بابر نے احتجاج کیا کہ پی ٹی آئی کے دستاویزات ہمیں کیوں فراہم نہیں کیے جا رہے ۔ سکروٹنی کمیٹی نے کہا کہ ہم یہ ریکارڈ اس لیے نہیں دے رہے کہ پھر پی ٹی آئی اعتراض کرتی ہے۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ آپ کہ رہے ہیں کہ تحقیقات پی ٹی آئی کے دباؤ میں ہو رہی ہیں جس پر الزام ہے وہ تحقیقات کے عمل پر اثر انداز ہو رہا ہے تو شفاف تحقیقات لیسے ہوں گی ۔ جس پیسے کو غیر قانونی کہا جا رہا ہے وہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں ہے ۔ سکروٹنی کمیٹی کے پاس بینک اسٹیٹمنٹ ہے ، یہ رقم ضبط کی جائے ۔ زرائع کے مطابق سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے دستاویزات ، اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اکبر ایس بابر کو فراہم کرنے سے معذرت کر لی۔ وکیل پی ٹی آئی شاہ خاور نے کہا کہ تحریک انصاف نے پارٹی فنڈز کی مکمل تفصیلات سکروٹنی کمیٹی کو جمع کرادیں۔ تحریک انصاف جلد ممنوعہ فنڈنگ کے کیس میں باعزت سرخرو ہوگی ۔ تحریک انصاف نے پارٹی فنڈز کی ایک ایک پائی کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں۔