وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان نےچیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد عزیز سے ملاقات کی۔

 
0
189

اسلام آباد 26 جنوری 2021 (ٹی این ایس): اس موقع پر چئیرمن راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چئیرمن نے سردار تنویر الیاس خان کو پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
راوی اربن پراجیکٹ پر 50 بلین ڈالر کی لاگت آے گی اور پہلے فیز میں 5 ارب ڈالر سے اس پہ کام شروع کیا جا چکا ہے۔ مکمل پراجیکٹ 1لاکھ 2ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے اورپہلہ فیز 2900 ایکڑ اراضی پر محیط ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان کو پراجیکٹ کے حوالے سے انھوں نے مزید بریف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پراجیکٹ باقاعدہ ایک منظم پراجیکٹ ہے ۔ اس میں قدرتی ماحول کو اجاگر کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی مکمل معاونت کی ضرورت ہے جس کے لیے باقاعدہ MOU پر دستخط کیے جائیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان روای اربن پراجیکٹ میں خصوصی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں۔ اور وہ اس پراجیکٹ کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کرنے کے خواہاں ہیں۔
سردار تنویر الیاس خان نے راشد عزیز کو اس بات کی یقین دہانی کرائ کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا ادارہ ہر لحاظ سے آپ کے ساتھ ہے ۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اس پراجیکٹ کی مارکیٹنگ میں مثبت کردار ادا کرے۔
انھوں نے کہا کہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور لاہور کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ اقتصادی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔
سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ اس منصوبے پر پیشرفت کی اعلیٰ سطح پر نگرانی کی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ دریائے راوی کی گزر گاہ میں 46کلو میٹر جھیل بنانے کا فیصلہ قابلِ تحسین ہے یہ ماحول دوست منصوبہ ہے ،یہاں لگائے جانے والے 60لاکھ سے زائد پودے ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی لائیںگےـپانی کیلئے بیراج اورویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ بنائے جائیںگےـجھیل میں بارشوں کا وہ پانی ذخیرہ کیا جائے گا جو اس سے قبل ضائع ہو جاتا تھاـ جھیل بننے سے نہ صرف دریا کا ایکو سسٹم بہتر ہوگا بلکہ زیر زمین پانی کا لیول بھی بحال ہوگاـ اس جھیل سے تقریباً ایک ارب لیٹر پانی زیر زمین جائے گا اور آبی بخارات کی صورت میں موسم کو خوشگوار بنانے کا سبب بنے گا۔
اس موقع پر چئیرمن راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد عزیز نے سردار تنویر الیاس خان کو بورڈ کی میٹنگ میں شرکت کی دعوت بھی دی اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا