وزیراعظم پاکستان عمران خان کیجانب سے سردار تنویر الیاس خان کو تفویض کردہ فرائض پر ان کی پرفارمنس قابل ستائش ہے، وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری شہباز

 
0
226

اسلام آباد 26 جنوری 2021 (ٹی این ایس): سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کے ماموں اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ کے چچا چوہدری شہباز حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ وتجارت سردارتنویر الیاس خان کاآزادکشمیر کی سیاست میں محترک ہونے کو خوش آئند قرار دیدیا دیتے ھوئے

ایک بیان میں چوہدری شہباز نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کیجانب سے سردار تنویر الیاس خان کو تفویض کردہ فرائض پر ان کی پرفارمنس قابل ستائش ہے۔چند ہی دنوں میں سردار تنویر الیاس خان نے آزاد کشمیر کی سیاست میں اکر قابلُ تحسین قدم اٹھایا ہےاس سے آزاد کشمیر میں بکھری ہوئی پارٹی متحد و منظم ہونا شروع ہوگئی ،انہوں نے مزید کہا کہ سردار تنویر الیاس خان صاف ستھری شہرت کے حامل بزنس مین اور خاندانی پس منظر رکھتے ہیں۔پاکستان سمیت آزادکشمیر میں انکی خدمات قابل ستائش ہیں جن میں ہزاروں لوگوں کو اندرون اوربیرون ملک نوکریاں دلانے سمیت مختلف شعبوں میں فلاحی کام قابل ذکر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خصوصاً آزادکشمیر کے لوگوں کی کفالت سمیت دکھ سکھ میں برابر شریک ہونا انکے خاندان کا وطیرہ ہے۔ملکی سیاست اور خاص کر آزاد کشمیر کی سیاست میں ان جیسے لوگ ہی عمران خان کے وژن کو تقویت دے سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سردارتنویر الیاس خان کے آزادکشمیر میں محترک ہوتے ہی تحریک انصاف کی جانب لوگ متوجہ ھونا شروع ہوگئے ہیں اور پارٹی دن بدن منظم و متحد ہونے سمیت ایک طاقت بنتی جارہی ہے جو آزادکشمیر کے آئندہ انتخابات میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرکے حکومت بنائے گی، تحریک انصاف کے نظریات اور پالیسی سے متفق افراد نئے ولولے سے تحریک انصاف میں شامل ھو کر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بدعنوانی کے خاتمے کے مشن کو کامیاب بنائیں گے