ننکانہ جولائی24 (ٹی این ایس ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) بلال عمر کے حکم پرتھانہ صدر ننکانہ کے ایس ایچ او نے جھوٹے مقدمہ میں سینئر وکیل سپریم کورٹ کے بیٹے کو تشد د کا نشانہ بناتے ہوئے شامل تفتیش کئے بغیر تھانہ میں بند کردیا جبکہ کزشتہ 24 گھنٹہ سے محمد مظہر وٹو کو پراسرار طور پر غائب کردیا ، محمد مظہر وٹو کے ورثانے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ پولیس گردی کا نوٹس لیتے ہوئے انکا بیٹا پولیس سے بازیاب کرایا جائے ، اس حوالہ سے (ڈی پی او ) بلال عمر سے رابطہ کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں مگر انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا ،
اس ضمن میں( ٹی این ایس )کو ملنے والی معلومات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر وکیل نور احمد وٹو کے بیٹے محمد مظہر وٹو جن کا ننکانہ میں پٹرول پمپ ہے ،اس پٹرول پمپ پر زبیر نامی نوجوان ملازمت کرتا تھا جو عرصہ سے پٹرول پمپ پر چوری میں ملوث تھا، اس کی اس حرکت سے زبیر نامی نوجوان کے والد نے معافی مانگی اور قانونی کاروائی نہ کرانے کی درخواست کی تاہم زبیر نامی نوجوان کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ تین روز قبل زبیر نامی نوجوان کے والد نے اپنے بیٹے کا اغواء کا ڈرامہ رچاتے ہوئے تھانہ صدر ننکانہ میں درخواست دائر کر دی تاہم تھانہ صدر ننکانہ کے ایس ایچ او نے :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) بلال عمر کی ہدایات پر قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بغیر کسی انکوائری اور تصدیق کے جھوٹا مقدمہ 449/17 درج کر لیا اور بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بلال عمر کے کہنے پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل نور احمد وٹو کے بیٹے محمد مظہر وٹو کو تشد د کا نشانہ بناتے ہوئے شامل تفتیش کئے بغیر تھانہ میں بند کردیا ، پولیس گردی کے اس واقع کی تصدیق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بلال عمر سے رابطہ کیا گیا جنھوں نے لائن پر آنے سے انکار کر دیا، جبکہ تھانہ صدر ننکانہ کے ایس ایچ او محمد امجدنے موقف اختیار کیا کہ مجھے معلوم ہے کہ مقدمہ جھوٹا ہے لیکن افسران بالا کا حکم ہے جس کا میں پابند ہوں، جبکہ پیر کے روزڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) بلال عمر سے بچے کے ورثا نے پیر کے روز ملاقات کرکے انصاف کی گذارش کی جس کے بعد ان پر ایک اور انکشاف کیا گیا کہ اپ کا بچہ گزشتہ رات کو پراسرار طور پر تھانہ کی حوالات سے غائب ہو گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) بلال عمر کی ہدایات پر محمد مظہر وٹو کو ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ محمد امجد نے غائب کیا اس ضمن میں (ٹی این ایس ) نے روزڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) بلال عمر سے ان کے موبائل نمر03404300010 ، گھر0562877101 اور دفتر کے نمبروں 0562876887 پر مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے رابطہ کرنے سے انکار کر دیا ، بچے کے ورثا نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بچے کی جان کو پولیس سے خطرہ لاحق ہے اس لئے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ پولیس گردی کا نوٹس لیتے ہوئے انکا بیٹا پولیس سے بازیاب کرایا جائے دوسری جانب ننکانہ بار اور سنئیر بار ارکاان نے (ٹی این ایس ) سے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) بلال عمر محمد مظہر وٹو کو فوری طور پر ورثا کے حوالے کریں بصورت دیگر بار کے اراکین روزڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) بلال عمر کے دفتر کا گھیراو کریں گے اور شدید احتجاج کا لائحہ عمل اختیار کیا جائیگا