لاہوربم دھماکہ،آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات ہائی الرٹ رہتے ہوئے انجام دینے کے احکامات جاری کردیئے

 
0
279

کراچی جولائی24(ٹی این ایس)لاہور میں بم دھماکے کے تناظر میںآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صوبے بھر میں سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات ہائی الرٹ رہتے ہوئے انجام دینے کے احکامات پولیس کو جاری کردیئے ہیں۔آئی جی سندھ نے جاری کی گئی ہدایات میں کہا کہ تمام سرکاری، غیرسرکاری عمارتوں،دفاتر، رہائشی علاقوں سمیت تمام پبلک مقامات بشمول شاپنگ سینٹرز،بچت بازاروں، صرافہ مارکیٹس وغیرہ کے ساتھ ساتھ ائرپورٹس،ریلوے اسٹیشنز بس ٹرمینلزاور ان کے علاوہ مساجد، امام بارگاہوں، مدارس،مزارات، درگاہوں پر بھی حفاظتی کو ہر سطح پر مؤثر اور غیرمعمولی بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ تھانوں کی سطح پر داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی، کڑی نگرانی کے ساتھ ساتھ رینڈم اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ، پکٹنگ اور علاقہ انٹیلی جینس کلیکشن سسٹم کو مذید مربوط اور مؤثر بنایا جائے