لاہور جولائی24(ٹی این ایس )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قصور میں گزشتہ چند ماہ کے دوران زیادتی کے بعد بعض بچیوں و بچوں کو قتل کرنے کے واقعات کا نوٹس لیا اورآر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ نے گھناؤنے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کوہرقیمت پر انصاف فراہم کیاجائے گااورانصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔