وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر روانہ

 
0
371

اسلام آباد 23 فروری 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری بھی ہمراہ ہیں۔ منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ پہلا دورہ سری لنکا ہے۔

وزیر اعظم سری لنکا پہنچنے کے بعد آج اپنے سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات کیے جائیں گے۔

عمران خان اپنے سری لنکن ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے جبکہ سری لنکن ہم منصب کل بروز بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

وزیر اعظم کل سری لنکن صدر سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔