اسلام آباد جولائی24(ٹی این ایس)سابق صدر پرویز مشرف نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف ہم آواز ہونا چاہئے تاکہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے ۔پیر کو جاری کردہ تعزیتی بیان میں سابق صدر نے لاہور دھماکے کے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے اور جاں بحق افراد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کو مل کر ختم کرنا ہوگا تاکہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جانا تشویشناک ہے