خیبر پختونخوا پولیس نے 4اگست کو یوم شہداکی مناسبت سے شہدا کی تفصیلات جاری کردی

 
0
433

پشاورجولائی24(ٹی این ایس)خیبر پختونخوا پولیس نے 4اگست کو یوم شہداکی مناسبت سے شہدا کی تفصیلات جاری کردی۔ 1970سے جولائی 2017تک 1644پولیس اہلکار دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شہید ہوئے ہیں۔محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 1970سے جولائی 2017تک 1644پولیس اہلکار دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شہید ہوئے۔ 2009میں سب سے زیادہ 207 پولیس اہلکارجبکہ 2008میں 176اہلکار شہید ہوئے، رپورٹ کے مطابق 2011میں 148جبکہ 2013میں 133پولیس اہلکار و افسران شہید ہوئے، 2000سے جولائی 2017تک کل 1361اہلکار و افسران نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والے میں ایک ایڈیشنل آئی جی، دو ڈی آئی جیز اور سات ایس پی رینک کے افسربھی شامل ہیں۔ 22ڈی ایس پی، 25انسپکٹرز،101سب انسپکٹرزجبکہ 89ایڈیشنل سب انسپکٹرز بھی شہدا میں شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے مختلف واقعات میں2621پولیس اہلکار و افسران زخمی ہوئے، 2009میں سب سے زیادہ 453 جبکہ 2008میں 316پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ 2اے ایس پی، 8ایس پی، 26ڈی ایس پی،39انسپکٹرز اور 174سب انسپکٹرز بھی زخمی پولیس افسران میں شامل ہیں