گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کالاہور بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار

 
0
344

کوئٹہ جولائی24(ٹی این ایس )گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے لاہور بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک ذہنیت کا نام ہے اور اس ذہنیت کی سرکوبی صرف قومی اتحاد اور یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ایسے سفاک عناصر جو معاشرے میں خوف ودہشت پھیلاتے ہیں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ گورنر نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔