برطانوی سائیکلسٹ نے ٹور ڈی فرانس ایونٹ اپنے نام کرلیا

 
0
446

لندن جولائی24(ٹی این ایس)برطانیہ کے کرس فروم نے چوتھی بار ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ایونٹ اپنے نام کرلیا۔تین ہفتے جاری رہنے والے اس ایونٹ کا فائنل اسٹیج چیمپ ایلسی میں ہوا جسے دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں فینزآئیکونک لوکیشن پر موجود تھے ۔اس موقع پر کرس فروم کے فینز بھی زور و شور سے ان کو سپورٹ کرنے کے لئے وہاں نظر آئے۔ ٹور ڈی فرانس کے اکیسویں اور آخری مرحلے کے اختتام پر برطانیہ کے کرس فروم کامیاب قرار پائے ، یہ ان کا چوتھا ٹور ڈی فرانس ٹائٹل ہے ۔کامیابی پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے برطانوی سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ اپنی خوشی کو وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے ۔اس موقع پر ان کی اہلیہ مشیل اور بیٹا کیلان بھی موجود تھا