برطانوی چیف آف ڈیفنس کی آرمی چیف سے ملاقات دونوں ممالک کے مابین دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار

 
0
344

اسلام آباد 09 مارچ 2021 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور برطانوی چیف آف ڈیفنس کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران باہمی سیکیورٹی، دو طرفہ دفاعی تعاون سمیت جیو اسٹریٹجکٹ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل نکولس پیٹرک نے قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی چیف آف ڈیفنس نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔