عثمان بزدار کی کھلی کچہری, پسماندہ علاقوں کے افراد سے ملاقاتیں اور شکایتیں سنیں

 
0
139

لاہور 05 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک مرتبہ پھر کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر انہوں نے صوبے کے پسماندہ علاقوں کے 200 سے زائد افراد سے ملاقاتیں کیں اور شکایتیں سنیں۔

عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو بھی کھلی کچہری میں طلب کیا۔ انہوں نے ہر ملاقاتی کو پاس بلا کر مسئلہ سنا۔ وزیراعلیٰ کو دور دراز علاقوں سے آنے والی خواتین نے بھی مسائل سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے وزارت اعلیٰ کا منصب عوام کےمسائل حل کرنے کے لیےدیا ہے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ عام آدمی کے مسائل کا ادراک ہے، عوام ہی میرا اثاثہ ہیں، میرے دروازے سب کےلیے کھلے ہیں، عوام کی خدمت کا سفر اور تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الزامات لگانے والے پیچھے رہ گئے، نیا پاکستان اور آگے بڑھتا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈی جی پی آر کے آگاہی کاؤنٹر پر آمد ہوئی اس موقع پر ڈی جی پی آرنے عوامی آگاہی کاؤنٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ عثمان بزدار نے ”عوامی آگاہی کاؤنٹر“میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ڈی جی پی آراور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔