سالانہ محفل پاک صاحب لولاک میلاد النبی 21 مارچ کو دربار اعظمیہ میں انعقاد پزیر ہو گی

 
0
1266

راولپنڈی 16 مارچ 2021 (ٹی این ایس): سالانہ محفل پاک صاحب لولاک تاجدار مدینہ راحت قلب و سینہ پیارے آقا مصطفے کا مرکزی میلاد النبی 21 مارچ کو خانقاء غوث الامت باغدرہ شریف دربار اعظمیہ سالک آباد شریف حسن ابدال میں اتوار کو زیر سرپرستی سجادہ نشین پیر طریقت رھبر شریعت ابو المسکین سلطان الفقراءالحاج پیر فقیر مرشد ثانی سرکار نقشبندی مجددی قادری انعقاد پزیر ہو گی زیر سایہ حضور جانشین مرشد ثانی سرکار پیر سلطان ثانوی نقشبندی مجددی قادری پیر زادہ محمد فہیم اعظم پیرزادہ محمد فیضان اعظم ۔جبکہ تمام پروگرام مہتمم اعلی جامعات عاہشہ للبنات ۔فیوض القران ۔مرکزی انچارچ بزم اعظمیہ پیرزادہ اعظمی سرکار ہو گا یہ محفل پاک ہر سال بڑی عقیدت واحترام سے منای جاتی ہے جس میں تلاوت کلام الہی نعت رسول مقبول اور علماءاکرام اپنی اپنی حاضری کا شرف حاصل کریں گے محفل پاک صبج 10 بجے احاطہ پیر صاحب آف سالک آباد والی کے سامنے میلاد ہال میں ہو گی نماز ظہر تک جاری رہے گی آخر میں قبلہ پیر صاحب ملک وقوم اور عقیدت مندوں کے لیے دعا فرماہیں گے بعد از لنگر غوثیہ تقسیم ہو گا