نواز شریف اورمریم نواز کا جیل میں پہلا ناشتہ، انڈا پراٹھا اور چائے پیش کی گئی

 
0
8193

راولپنڈی جولائی 14(ٹی این ایس):نواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل میں پہلی رات کاٹ چکے ہیں، جیل میں انہیں انڈا ، پراٹھااور چائے کا ناشتہ پیش کیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو اڈیالہ جیل کے ہائی سکیورٹی زون میں رکھا گیا ہے جبکہ مریم نواز کو خواتین کی بیرکس میں قید کیا گیا ہے۔ جیل میں پہلی رات کاٹنے کے بعد باپ بیٹی فجر کی نماز کے وقت اٹھے اور نماز ادا کی۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کوجیل میں ناشتے میں انڈا ، پراٹھا اور چائے پیش کی گئی۔ نواز شریف نے اڈیالہ جیل کی چائے سے ناشتہ کیا اور چائے کے ساتھ کچھ ادویات بھی لیں جبکہ مریم نواز نے جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا۔