سانحہ مستونگ میں شہدا کی تدفین، صوبے بھر میں سوگ

 
0
12258

سراج رئیسانی کی نماز جنازہ آج دوپہر تین بجےان کے آبائی علاقے کانک میں اداکی جائے گی

مستونگ جولائی 14(ٹی این ایس):گزشتہ روزبلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سراج رئیسانی سمیت 130 افرد کی شہادت پر صوبے بھر میں فضاسوگوار ہے جب کہ بلوچستان میں پرچم سرنگوں ہے۔

زرائع کے مطابق گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونےو الے خودکش حملے کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 130 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سانحہ مستونگ کے واقعے پر بلوچستان عوامی پارٹی نےتین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ درینگڑھ اور سراج رئیسانی کے آبائی علاقےکانگ سمیت مستونگ بھرمیں سوگ منایا جارہا ہے۔درین گڑھ اور کانک کے علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ سانحہ مستونگ میں شہید ہونےوالے سراج رئیسانی کی نماز جنازہ شام ساڑھے چار بجے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔پنجاب بار کونسل نے مستونگ میں دہشت گردی کے واقعے شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج پنجاب بار کونسل میں ہڑتال کا اعلان کیاہے، ماتحت عدالتوں میں آج وکلا پیش نہیں ہوں گے۔

پنجاب بار کونسل نے وکلاشہدا کے لواحقین سےاظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔نگراں صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ خودکش حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مستونگ خودکش حملےکامقدمہ تاحال درج نہیں کیاجاسکا، مقدمہ ضروری کارروائی کےبعد لیویزتھانا درینگڑھ میں درج کیاجائےگا، درینگڑھ میں خودکش حملے کے مقام کو محفوظ کرلیا گیا ہے اور خودکش حملے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیےجارہے ہیں۔ حملے کی تحقیقات کے لیے پنجاب سےفرانزک لیبارٹری کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔واضح رہے کہ مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے پی بی 35 مستونگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی شہادت کے بعد حلقے میں الیکشن ملتوی کردئیےگئے ہیں۔ پی بی 35 مستونگ میں انتخاب ضمنی الیکشن کے ساتھ ہوگا۔