اسلام آباد(ٹی این ایس) پر اسرار طور پر غائب ہونے والے امیگریشن و پاسپورٹ افسر کا سراغ مل گیا

 
0
75

پر اسرار طور پر غائب ہونے والے امیگریشن و پاسپورٹ افسر کا سراغ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ امیگریشن حیات تارڑ نے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے حیات تارڑ کے بھائی صدف حسین کا بیان حلفی بھی سامنے آیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ میرا بھائی غائب نہیں ہوا تھا بلکہ رضاکارانہ طور پر غیر حاضر تھا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر حیات تارڑ مختلف الزامات کے باعث معطل تھا، 30 مئی سے پراسرار طور پر غائب تھا اور ملزم پر پاسپورٹس کے اجرا میں بے ضابطگی اور کرپشن کا الزام ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حیات تارڑ کے اہلخانہ نے پاسپورٹ حکام پر حبس بے جا میں رکھنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ حکام کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔