اسلام آباد(ٹی این ایس) تھانہ ترنول پولیس کا کوئک رسپانس ڈنڈا بردار فورس کے خلاف مقدمہ درج ملزمان پابند سلاسل

 
0
106

اسلام آباد

تھانہ ترنول پولیس کا کوئک رسپانس ڈنڈا بردار فورس کے خلاف مقدمہ درج ملزمان پابند سلاسل

دیگر ملزمان بھی بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔ SHO ترنول شبیر احمد تنولی

تفصیلات کے مطابق تھانہ ترنول پولیس نے ڈنڈا بردار فورس کے خلاف اپنی مدعیت میں FIR درج کی۔ ایف آئی آر کے مطابق تھانہ ترنول پولیس کو بذریعہ فون اطلاع ملی کہ GT روڈ چونگی نمبر 26 بس سٹاپ پر 2 کسی اشخاص روڈ بلاک کر کے ڈنڈوں کے زور پر دھمکیاں دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سے زبر دستی بھتہ وصول کر رہے ہیں مخبر خاص کی اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے معہ ہمرائیاں بسواری سرکاری گاڑی بوقت قریب 03/35 بجے دن چونگی نمبر 26 سٹاپ پر پہنچا جہاں پر مخبر خاص نے ملاقی ہو کر 2 کسی اشخاص جو کہ روڈ بلاک کر کے پبلک ٹرانسپورٹ سے زبردستی بھتہ وصول کر رہے تھے اور جن میں سے ایک کے ہاتھ میں لکڑی کا ڈنڈا تھا کی طرف اشارہ کر کے نشاندہی کی جس پر ہر 2 کسی کو با امداد ہمرائیاں مناسب حکمت عملی سے قابو کیا جنہوں نے بعد دریافت اپنے نام دیتے ذیل 1 سید اصغر علی شاہ ولد سید ممتاز علی قوم بخاری سکنہ گل آباد تحصیل تنگی ضلع چارسدہ 2 علی حسن ولد دلبر حسین قومی نقوی سکنہ گلی نمبر 11 ٹاؤن ہال خانیوال بتلائے مذکوران بالاکی باامداد ہمرائیاں حسب ضابطہ فرد از خود جامعہ تلاشی عمل میں لائی تو مذکوران بالا کے قبضہ سے بھتہ کے ذریعے حاصل کی گئی رقم برآمد ہوئی جو کہ برآمد رقم بطور وجہ ثبوت بذریعہ فرد قبضہ پولیس میں لیکر تحمیل فرد کی جبکہ مسمی علی حسن کے قبضہ سے دوران واردات استعمال ہونے والا لکڑی کا ڈنڈا حاصل کر کے بذریعہ الگ فرد قبضہ پولیس میں لیکر تحمیل فرد کی سرسری دریافت پر ہر 2 کسی مذکوران بالا نے بتلایا کہ یہ پبلک ٹرانسپورٹ سے زبردستی بھتہ مسمی میاں شفیق سدوزئی اڈہ کے مالک کے کہنے اور ایماء پر حاصل کررہے ہیں ہر 2 کسی مسمیان بالا نے روڈ بلاک کر کے پبلک ٹرانسپورٹ سے دھمکیاں دیکر و ڈنڈے کے زور پر بھتہ وصول کر کے سر دست ارتکاب جرم
506/341/384/34 ت پ کیا ہے۔ مزید ڈنڈا بردار فورس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ایس ایچ او تھانہ ترنول