ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا مطالبہ

 
0
195

اسلام آباد 22 مارچ 2021 (ٹی این ایس): پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہوراوردیگر نمائندہ تنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں پروفیسر اشرف نظامی کا کہنا تھاکہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگایاجائے اور عوام کوویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفورملک بالخصوص پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ کرے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے تنظیموں اوراداروں کے دباؤپرلاک ڈاؤن پالیسی کو اپنایا جبکہ اس وقت ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔

پروفیسراشرف نظامی نے الزام عائد کیا کہ حکومت ویکسین کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر آگئی ہے اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔