چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے اسلام آباد بلڈرز کی پرزور اپیل پر 29،30 اور31ماچ کومنعقد کی جانے والی کمرشل پلاٹوں کی نیلامی موخر کردی گئی

 
0
353

اسلام آباد 24 مارچ 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے اسلام آباد بلڈرز کی پرزور اپیل پر 29،30 اور31ماچ کومنعقد کی جانے والی کمرشل پلاٹوں کی نیلامی موخر کردی۔ گزشتہ روز اسلام آبادکی نمائندہ بلڈرزتنظیموں نے کنونشن سینٹر میں چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد سے خصوصی طور پر ملاقات کی اور انہیں کرونا کی تیسری لہر کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور اپنے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔۔انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث بہت سے مسائل ہیں۔چیئر مین سی ڈی اے نے بلڈرز کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دھیانی کرواتے ہوئے ان سے مشاورت کے بعد 29،30 اور31مارچ کو ہونے والی کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کو موخر کردیا ہے۔