وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ بلڈنگ بائی لازکی خلاف ورزی اور بغیر این او سی تعمیرات کے خلاف ان ایکشن

 
0
241

اسلام آباد 24 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ بلڈنگ بائی لازکی خلاف ورزی اور بغیر این او سی تعمیرات کے خلاف ان ایکشن،ادارہ ہذا سےمنظوری لئے بغیر(این اوسی) تعمیرات کرنے پر17تجارتی عمارتوں کوسربمہر کردیا گیاہے۔جبکہ 245 مالکان کونوٹسسزاور73مالکان کوشوکاز جاری کردئے گئےہیں۔تفصلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے )انتظامیہ شہر میں بلڈنگ بائی لاز پر عملدر آمدکروانے کیلئے کوشاں ہے۔اس ضمن میں پہلے بھی سی ڈی اے سے این اوسی لیے بغیر کی گئی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں،تاہم موجودہ انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں اور بغیر اجازت تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر ایکشن لینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس ضمن میں سی ڈی اے بلڈنگ ریگولیشن 2020اور بلڈنگ بائی لاز کے تحت بغیر ادارہ ہذا سے منظوری لئے تعمیرات کرنے پر ادارہ ہذا کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول (بی سی ایس)نے شعبہ انفورسمنٹ کے تعاون سےسواں گارڈن زون5میں اسسٹنٹ کمشنر اور ریزرو پولیس کے ہمراہ اسلام آباد بلڈنگ ریگولیشن کے تحت غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے17تجارتی عمارات کو سر بمہر کر دیا گیا۔اس ضمن میں245مالکان گلبرگ گرین، بحریہ انکلیو،ایف سترہ،ای الیون،زون ٹو،جی ٹی روڈ،سواں گارڈن،ریورگارڈن، بحریہ فیز 6، ایکسپریس وے لہتڑار روڈ سمیت دیگر کونوٹسسز جاری کئے گئے ہیں۔