وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں روڈانفرااسٹرکچر اور بیوٹیفکیشن کاکام تیزی سے جاری

 
0
399

اسلام آباد 04 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں روڈانفرااسٹرکچر اور بیوٹیفکیشن کاکام تیزی سے جاری ہے۔اس ضمن میں ادارہ ہذا کی جانب سے گذشتہ چند ماہ کے دوران 1468کلومیٹراہم،مرکزی اور دیگر شاہراہوں کی کرب اسٹوننگ اور کرب اسٹون پینٹنگ کاکام مکمل کیا جا چکا ہے۔مکمل کی گئی شاہراہوں میں سیکٹر آئی ایٹ میں ٹیپو سلطان روڈ، آئی ایٹ مرکز،نصرت فتح علی ،رحمان بابا،اسٹریٹ نمبر،1،4،8،11،45، سنگم مارکیٹ، پاکیزہ مارکیٹ، ہجویری مارکیٹ ،پاکیزہ مارکیٹ،آئی ایٹ انٹر چینج،رائونڈ ابائوٹ،سمیت دیگر،سیکٹر ایچ ایٹ میں صوفی تبسم روڈ،فیض احمد فیض روڈ، پترس بخاری روڈ،ایس آر ویسٹ،ایسٹ،نارتھ،سائوتھ روڈ، گلی نمبر 6،8،ایچ ایٹ انٹر چینج اورزیرو پوائنٹ ایچ ایٹ،گریویارڈ روڈ سمیت دیگر،سیکٹر ایچ نائن میں گلی نمبر6،13،ایس آر ایسٹ، ویسٹ،نارتھ اورسائوتھ،سیکٹر آئی نائن مرکز،ایس آر ایسٹ،سیکٹر آئی ٹین میں کو رنگ روڈ،سوہنی روڈ،مزار روڈ اور ایس آر ایسٹ، سیکٹر آئی الیون اورایچ الیون میں فقیرایپی روڈ،پترس روڈ،فیض آباد سے نائنتھ ایونیو روڈ،ڈبل روڈ سری نگر ہائی وے،جناح ایونیو،خیابان اقبال،سیونتھ ایونیو،فیصل ایونیو، نائنتھ ایونیو پشاور موڑ ٹو شاہین چوک،ناظم الدین روڈ، فضل الحق روڈ،سہروردی روڈ،آغاخان روڈ،پربت روڈ،پروین شاکر، ہل روڈ سمیت دیگر ،سروس روڈ ایف ٹین اینڈ جی ٹین ویسٹ، سائوتھ،ایسٹ،سروس روڈ جی ایٹ،جی نائن ،جی ٹین ایسٹ،سوہان روڈ، روہتاس روڈ،منگلا روڈ،نیلم روڈ،چمن روڈ،اے کے بروہی روڈ،وارث شاہ روڈ، صدر روڈ، یاسمین روڈ،شہید ملت،سکول روڈ، کوہسار روڈ،پوسٹ آفس روڈ ،لقمان حکیم روڈ،اتاترک ایونیو، شاہراہ جمہوریت،ڈپلومیٹک انکلیو،کالج روڈ ایف سکس،ابن سینا روڈ جی ایٹ، جی نائن ،جی ٹین،جی الیون، ججز انکلیو ،منسٹر انکلیو،گلشن جناح جی فائیو،خوشحال خان روڈ،پارک روڈ،فورتھ ایونیو،پیر سوہاوہ، فیصل مسجد کار پارکنگ، ایف اور جی سیریز کی میجر روڈز کی کرب اسٹوننگ اور پینٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔