کورونا کی تیسری لہر، صدر مملکت محمد عا رف علوی کی سر برا ہی میں نماز تروایح سمیت دیگر مذہبی امور پر لائحہ عمل کی تیاری کےلئے ویڈیو کانفر نس کا انعقاد

 
0
400

اسلام آباد 05 اپریل 2021 (ٹی این ایس): ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت،مساجد کے لیے حکومت کا ایس اوپیز طے کرنے اوررمضان المبارک میں نماز تروایح سمیت دیگر مذہبی امور پر لائحہ عمل کی تیاری شروع کر نے کے حوالے سے ویڈیو کانفر نس کا انعقاد کیاگیا،صدر مملکت محمد عا رف علوی کی سر برا ہی میں ہو نے والی و یڈیوکا نفرنس میں گو رنر چو ہدری محمد سرورسمیت پنجا ب کے15 سے زائدعلما کی شر کت، کورونا سے بچا ؤکے لیے حکمت عملی با رے مشا ور ت کی گئی۔

تفصیلا ت کے مطا بق پیر کے روز گورنر ہا ؤس میں منعقدہ کا نفر نس میں صدر مملکت ڈاکٹر محمدعارف علوی کی سر براہی میں گورنر پنجاب، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری،گلگت بلتستان کے گورنر اور آزاد کشمیر سے حکومت کے ذمہ داران ، صوبائی افسران اور علما نے شر کت کی،مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکا کو کورونا صورتحال بارے بریفنگ دی۔صدر مملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی نے شر کا سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کوروناکیخلاف جنگ میں علما کا اہم کردار ہے، ہم ان کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ علما کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں۔

اس مو قع پرگورنرپنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے علما حکومتی اداروں سے تعاون کر یں،ہم نے22کروڑ پاکستانیوں کو کورونا سے بچانا ہے جس کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل ضروری ہے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ حکومت مساجد کو بند نہیں کر نی چاہتی لیکن کورونا سے بچاؤ کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔

انہو ں نے و ضح کیا کہ مساجد اور مدار س کے حوالے سے تمام فیصلے علما کی مشاورت سے ہی کیے جائیں گے۔ویڈیو کانفر نس میں رویت ہلال کمیٹی کے سر براہ مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی عاشق حسین ،پیر سید حبیب عرفانی، مفتی اقبال چشتی اور مفتی عاشق حسین سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔