سپیکر قومی اسمبلی سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ملاقات، انتخابی اصلاحات ، جوڈیشل ریفارمز پر تبادلہ خیال

 
0
705

اسلام آباد 06 اپریل 2021 (ٹی این ایس): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے منگل کو سپیکر ہائوس میں ملاقات کی جس میں انتخابی اصلاحات اور جوڈیشل ریفارمز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے فواد چوہدری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات اور جوڈیشل ریفارمز میں اپنی تجاویز دینے کی ضرورت ہے،قانون سازی اور انتخابی اصلاحات کے عمل میں اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز اہمیت کی حامل ہیں۔

اپوزیشن کو قومی اہمیت کے حامل اہم معاملات پر مفصل بحث کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ملک کے تمام اہم مسائل پر سازگار میں ایوان میں مفصل بحث کی ضرورت ہے۔ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو ملک اور قوم کی خاطر اپنی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر ملکی مفاد کی خاطر آپس کے اختلاف کو بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عوام کی نظریں پارلیمنٹ پر مرکوز ہیں انتخابی عمل کی شفافیت سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پارلیمانی سطح پر قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اپوزیشن کو قانون سازی اور انتخابی اصلاحات کے عمل میں سرگرم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہےملک میں قومی اہمیت کے حامل معاملات کو گفت و شنید کے ذریعے حل کرنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔