پی ڈی ایم ایک پیج پر ہے اور نہ ہی کبھی آئے گی، اپوزیشن پار لیمنٹ کے اندر باہر احتجاج کی پالیسی ترک کر کے جمہوریت کی مضبوطی اور ملکی ترقی و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر ے ، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

 
0
192

اسلام آباد 06 اپریل 2021 (ٹی این ایس): گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک پیج پر ہے اور نہ ہی کبھی آئے گی، اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ پار لیمنٹ کے اندر باہر احتجاج کی پالیسی چھوڑ کر جمہوریت کی مضبوطی اور ملکی ترقی و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر ے ،وزیر اعظم عمران خان اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ملک میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کا خاتمہ تحر یک انصاف حکومت کی اولین تر جیح ہے۔

وہ گور نر ہائوس لاہور میں تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فیتانہ کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفدسے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت سیاسی اور ذاتی نہیں بلکہ قومی مفادات اور ملکی ترقی واستحکام کو تر جیح دے رہی ہے جس کے لیے تمام وسائل برو ئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ جو بھی عناصر ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نا چاہتے ہیں ان کے مشن کو ہم ہر صورت ناکام بنائیں گے اور ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنا یاجائے گا ۔گور نرنے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں نہیںبلکہ حکومت کے لیے مہنگائی جیسے مسائل ہی چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کے لیے حکومت سخت سے سخت اقدامات اورتمام وسائل استعمال کر رہی ہے، کسی کو بھی غر یب عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام ادارے مہنگائی جیسے مسائل کیخلاف کام کررہے ہیں اورملک سے مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین تر جیح ہے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا سے مزید 43افراد کی ہلاکتیں اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کورونا کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ہسپتالو ں میں بھی کورونا کے مر یضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کورونا سے مزید خطر ناک حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے عوام کے پاس اب کورونا ایس اوپیز پرعمل کے سواکوئی اورراستہ نہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ کورونا ایس اوپیز پر عمل نہیں کر یں گے وہ خود بھی کورونا کا شکار ہوں گے اور دوسرے کو بھی اس مہلک بیماری کا شکار کرسکتے ہیں

۔ایم این اے ریاض فیتانہ نے کہا کہ عوا م 2018کے عام انتخابات سمیت ہر محاذ پرا پوزیشن کو مستر دکر چکے ہیں اور اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی منفی سیاست کے ذریعے ملک کو انتشار کا شکار کر نے کی بجائے آئندہ عام انتخابات کا انتظار کریں اور عوام آئندہ عام انتخابات میں جو فیصلہ کر یں گے ہمیں منظور ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ 2023تک حکومت کر نا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے اور انشا اللہ عمران خان ہی 2023تک پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے اور ہم سب ملک کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل بھی نجات دلائیں گے۔