چیف کمشنر اسلام آباد نے عوامی شکایات پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی تشہیر پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعقلہ اداروں کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا تحفظ

 
0
125

اسلام آباد 27 اپریل 2021 (ٹی این ایس): چیف کمشنر اسلام آباد نے عوامی شکایات پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی تشہیر پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعقلہ اداروں کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا تحفظ اسلام آباد میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی مارکیٹنگ پر پابندی عائد پہلے سے عائد پابندیوں پر بھی مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا۔چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ڈریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن اور رجسٹرار کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹیز اور سی ڈی اے کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کو بل بورڈز،ہورڈنگز،پینا فلیکس،بروشرز اور دیگر ذرائع سے مارکیٹنگ سے روکا جائے۔پرینٹنگ پریس کسی بھی ہاوسنگ سوسائیٹی کا تشہیری مواد چھاپنے سے پہلے سکیم کی قانونی حیثیت کی تصدیق کروائے پرینٹنگ پریس سے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کا تشہیری مواد چھپائی روکنے کیلئے آر ڈی اے سے بھی کوآرڈینیشن کی جائے، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مارکیٹنگ روکنے کیلئے متعقلہ اداروں سے کوآرڈینیشن کر رہے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے سے این او سی لیئے بغیر مارکیٹنگ کرنے والی تمام ہاوسنگ منصوبے غیر قانونی ہیں۔ عوام الناس کسی بھی ہاوسنگ سوسائیٹی میں سرمایہ کاری سے پہلے سی ڈی اے سے تصدیق کرہں۔