آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان ایک فرض شناس آفیسر ہیں بندہ نا چیز نے ان کے ساتھ کئی ایک پریس کانفرنسز میں شرکت کی

 
0
183

تحریر: رانا ذوالفقار علی
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان ایک فرض شناس آفیسر ہیں بندہ نا چیز نے ان کے ساتھ کئی ایک پریس کانفرنسز میں شرکت کی ہے تو ان کا لہجہ خوش اخلاق پایا اور ان کی آنکھ میں کچھ کر جانے کی ہمت دیکھی ہے تو اسلام آباد میں ای ٹیک چوکیاں بنانا ان کی ہمت ہے اور چلتا پھرتا رپورٹنگ روم کے ہر شخص اس رپورٹ روم میں اپنی گمشدگی کی رپورٹ کسی نے ایف آئی آر کی کاپی لینی ہو تو وہ لے سکتا ہے اسی طرع آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان صاحب نے پولیس تھانوں میں پولیس گائیڈ تعینات کرنے کا ایک احسن اقدام کیا جس کا افتتاح انہوں نے تھانہ سیکرئیریٹ اسلام آباد میں کیا یہ ایک احسن اقدام ہے کے باہر سے کوئی بھی سائل آتا ہے تو بہلے یہ پولیس گائیڈ اس سائل کے متھے لگتا ہے تو وہ بڑے ادب سے سلام کرتا ہے اور اس سائل کو پانی پیش کرتا ہے اور پھر اس سے اس کا مسئلہ دریافت کرتا ہے اور یہ پولیس گائیڈ اس سائل کی رہنمائی کرتے ہوئے اس اہلکار کے ماتھے لگا دیتا ہے جس سے سائل کو کوئی دقت نہی ہوتی اسی طرح آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان صاحب اسلام آباد ٹریفک پولیس آئی ٹی پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد جناب فرخ رشید صاحب مسلسل کوارڈینیشن کے ساتھ آئی جی اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جیسا کے ہنڈا کمپنی کے ساتھ مل کر آئی جی صاحب نے ٹریفک پولیس کے ایس ایس پی جناب فرخ رشید کے ساتھ عوام کو اویئرنس دینے کے لیے سٹال لگوایا اور وہاں لوگوں کو ٹریفک پولیس کے لٹریچر دیئے اور جن شہریوں کے بائیک کے شیشے نہی تھے اور اشارے ٹوٹے ہوئے تھے ان کو مفت شیشے اور اشارے لگا کر دیئے یہ آئی جی صاحب کا احسن اقدام تھا کچھ دن پہلے آئی جی صاحب نے کالے شیشے اتارنے کا حکم دیا تو انہوں نے سب سے پہلے پولیس کے آفیسران کو حکم دیا کے تین دن کے اندر کالے شیشے اتار دیں اور اس کے بعد عوام الناس کو کالے شیشے اتارنے کی ہدائیت کی ان کی ٹیم میں ایس پی صدر اسلام آباد کیپٹن حمزہ ہمائیوں نہایت محنتی آفیسر ہیں ان میں بھی کچھ کر گزرنے کا جزبہ ہے اسی طرح رانا عبدالوہاب ایس پی رورل نوجوان آفیسر نہایت محنتی آفیسر اور با اخلاق ہیں اور کرائم کو کنٹرول کرنے میں بہت سنجیدہ ہیں اور اسی طرح ایس پی انڈسٹریل ایریا جناب لیاقت نیازی صاحب ہیں بہت محنتی آفیسر ہیں اور پرانے تجربہ کار آفیسر ہیں عوام کی عزت کرنا اور سایل کے لیے متعلقہ تھانے کے آفیسر کو فون کرنا جیسے ان کا اپنا کام ہے تو لیاقت نیازی صاحب گریٹ آفیسر پیغام فکر آئی جی صاحب اسلام آباد کے لیے یہ ہے کے قاضی جمیل الرحمان صاحب یہ ماتحت پولیس ملازم ہیں یہ بھی آپ کے بچوں کی طرح ہیں ان کا راشن الاوئونس چار سو کچھ روپے ہے اور میڈیکل الاوئونس کے بھی پیسے کاٹے جاتے ہیں یہ آپ کے لیے لمحہ فکریہ ہے کے آپ یہ جلد ملازمین کو ان کا پورا حق دلوائیں گے اسی طرح مجھے شنید ہے کے بیچارے یہ ملازمین وردی بھی اپنے پیسوں کی بنوا کر پہنتے ہیں بوٹ کے تسمے تک اپنی جیب سے جرابیں بھی اپنی جیب سے اگر آپ اپنے ملازمین کو ان کا حق دلانے میں کامیاب ہو گئیے تو آپ کا نام اسلام آباد میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا