وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے رابطہ

 
0
322

کوئٹہ جولائی24(ٹی این ایس )وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اوراُن سے لاہورخودکش بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ کی بھرپورمذمت کی اوربلوچستان کے عوام، حکومت اوراپنی جانب سے یکجہتی کااظہاربھی کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ دُکھ اورمشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام متاثرہ خاندانوں اورپنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری طرح پُرعزم ہیں ۔ اس موقع پر دونوں وزرأ اعلیٰ نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پختہ عزم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں سے مرعوب اورخوفزدہ ہوئے بغیر بزدل دہشت گردوں کاڈٹ کر مقابلہ کیاجائے گا اورانہیں کیفرکردارتک پہنچانے کیلئے کوئی کسر اُٹھانہ رکھی جائے گی وزیراعلیٰ پنجاب نے اظہاریکجہتی پر وزیراعلیٰ بلوچستان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس سے متاثرہ خاندانوں اورپنجاب کے عوام کے حوصلے بلندہونگے۔