پاکستان کے دشمن قوتیں ملک میں امن اور ترقی دیکھنا نہیں چاہتیں، ڈاکٹر معراج الہدیٰ

 
0
23867

کراچی جولائی24(ٹی این ایس ): جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے فیروزپورہ روڈ لاہور بم دہماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں، پاکستان کے دشمن قوتیں ملک میں امن اور ترقی دیکھنا نہیں چاہتی، تو دوسری طرف حکمران اپنے اثاثے اور کرپشن چھپانے پر پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ،لیکن عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنے کے دعویدار حکمرانوں کو اپنے اقتدار کو بچانے کے علاوہ کسی سے سروکار نہیں ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ ایک طرف فوج اور پولیس کے جوان اپنی جانوں سے کھیل کر دہشتگردوں سے وطن کو پاک کرنے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب حکمران ٹولہ اپنی کرپشن اور کرپٹ مافیا کو بچانے کیلئے قومی اداروں کی تضحیک اور ان پر شک کرکے ملک دشمنوں کا ایجنڈا پورا کررہے ہیں۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی اظہارہمدردی اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر بے گناہ افراد کی شہادت پربلددرجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل اورزخمیوں کی جلد ومکمل صحتیابی کی دعا کی۔