فضل الرحمان اور ن لیگ حکومت کو 5 سال دینا چاہتے ہیں: پی پی پی

 
0
273

اسلام آباد 03 مئی 2021 (ٹی این ایس): اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر اور نیئر بخاری نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ اور فضل الرحمان، پی ٹی آئی حکومت کو پانچ سال دینا چاہتے ہیں۔

پی پی رہنماؤں کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم میں بحران کی وجہ ن لیگ ہے، جو جماعت ہمارے ساتھ احتجاج کیلئے آنے کو تیار ہے آجائے۔