دیت اور جرمانے،ارش اور معاوضہ جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سزائیں پوری ہونے کے باوجود قیدیوں کیلئے خوشخبری

 
0
1879

اسلام آباد 07 مئی 2021 (ٹی این ایس): دیت اور جرمانے،ارش اور معاوضہ جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سزائیں پوری ہونے کے باوجود قیدیوں کیلئے خوشخبری وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور آئی جی جیل خانہ جات نے رمضان المبارک سے قبل ہی ایسے قیدیوں کی فہرستیں ازسرنو مرتب کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے۔سپریڈینٹ اڈیالہ جیل کا کہنا تھا کہ سزائیں پوری ہونے کے باوجود جرمانے اور معاوضہ جات اور ارش کی ادائیگی کیلئے مخیر حضرات سے رابطہ کیا گیا۔ وزیر و انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کی ہدایات پر ڈی آئی جی پریزن راولپنڈی شوکت فیروز نے بھی اہم کردار ادا کیا ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور سپریڈینٹ اڈیالہ جیل کی کاوشوں سے فیصل آباد کے مدینہ گروپ نے 6 قیدیوں کے ذمہ واجب الادا مختلف معاوضہ جات اور جرمانے،ارش وغیرہ ادا کیئے مخبر حضرات کے تعاون سے جیل میں زائد المعیاد قیدیوں کی رہائی کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔ مخیر حضرات نے 6 قیدیوں کے ذمہ واجب الادا ایک کروڑ 18 لاکھ روپے ادا کیئے ہیں جس کے ان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔سپریڈینٹ اڈیالہ جیل چوہدری اعجاز اصغر