افغانستان کے لئے برآمدات میں رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، مشیر تجارت

 
0
198

اسلام آباد 20 مئی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہمیں خوشی ہے کے رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران افغانستان کے لئے برآمدات میں میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کے رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوارن افغانستان کے لئے برآمدات 15 فیصد اضافہ کے ساتھ 869ملین ڈالر رہی ہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 754 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں ۔

انہوں نے بتایا کے مذکورہ عرصہ کے دوران پھلوں،سبزیوں،گوشت،دودھ کی مصنوعات،کیمیکل،الیکٹریکل مصنوعات،مشینری،پیپر اینڈ پیپر بورڈ کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا ہم افغانستان کے ساتھ شفاف انداز میں برآمدات کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں ۔انہوں نے برآمد کنندگان سے کہا کے وہ افغانستان کے ساتھ برآمدات کو بڑھانے کے بھرپور انداز میں کام کریں اس حوالے سے افغانستان میں وزارت کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلرز تعاون کریں گے۔