چیئرمین سی ڈی اے کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا

 
0
137

اسلام آباد 24 مئی 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین سی ڈی اے کے احکامات پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اسلام آباد کے شہری علاقوں کے سیکٹرز میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے مہم کا آغاز جی 8 اور جی نائن مراکز سے کیا گیا ڈی جی آئی سی ٹی و ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی نے آپریشن کے ابتداء میں ڈی ایم اے افسران اور ٹیم کو آپریشن سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام مارکیٹس میں سپروائزر تعینات کرکہ روزانہ رپورٹس بھی طلب کر لی ایم سی آئی ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد نے ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کو آپریشن سو فیصد کامیاب بنانے اور تجاوزات و ناجائز تعمیرات روکنے کیلئے مستقل حل پیش کرنے کی بھی جاری کی ہیں ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے شہریوں کی شکایات اور پیدل افراد کی گزرگاہوں خصوصا فٹ پاتھس اور گرین بیلٹس کو قابضین سے فوری واہ گزار کروانے کی ہدایات جاری کی تھی ذرائع کے مطابق جی سیکٹرز کے بعد دیگر سیکٹرز اور ڈی ایم اے کے دائرہ اختیار میں تمام مقامات سے تجاوزات مسمار کی جائیں گی اس سلسلے میں قابضین کو پہلے ہی نوٹسسز جاری کر دیئے گئے ہیں