حکومت سندھ کا تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن مراکزبنانے کا فیصلہ

 
0
180

کراچی 25 مئی 2021 (ٹی این ایس): حکومت سندھ نے تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن مراکزبنانے کا فیصلہ کرلیا، سندھ کے180سےزائد تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن مراکز بنانے کی تجویز ہے۔

حکومت سندھ نے تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن مراکزبنانے کا فیصلہ کرلیا ، ہر ضلع اورتحصیل میں 2درسگاہیں بطورویکسی نیشن مراکز استعمال ہوں گی۔

اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹرز اور ڈسڑکٹ ایجوکیشن افسران سے تعلیمی اداروں کےنام طلب کرلئے گئے ہیں ، مجوزہ مراکزمیں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو کورنا ویکسین لگائی جائے گی۔

سندھ کے180سےزائد تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن مراکزبنانےکی تجویز ہے جبکہ اسکول ایجوکیشن اور محکمہ کالجز کے ایک لاکھ سے زائد عملےکی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا ہے۔

یاد رہے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ بڑھتے کیسز کے بعد لاپرواہی نہیں کر سکتے، سندھ حکومت نے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہماری سفارشات پر عملدر آمد نہیں کیا گیا، خدشہ تھا کہ مثبت کیسز کی تعداد بڑھے گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رات 8 بجے کے بعد شہری غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔ پابندیاں خوشی سے نہیں لگائیں، شہری تعاون کریں۔