وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کوہالہ کے قریب شادرہ کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

 
0
453

لاہور 29 مئی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کوہالہ کے قریب شادرہ کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور29مئی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوہالہ کے قریب شادرہ کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ غم کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔